ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس نے ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان فراہم کیا

روس نے ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان فراہم کیا

Fri, 30 Apr 2021 15:41:01    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)روس نے جمعرات کے روز ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان مہیا کیاہے جس میں آکسیجن، وینٹی لیٹر اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ امداد ہندوستان کو روس نے ایک ایسے وقت میں فراہم کی ہے جب اس ملک کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔طبی امدادی سامان دہلی لایا گیا جو روس کی شہری خدمات کی نگرانی کرنے والی سرکاری ایجنسی ’ایمرکام‘کے ذریعے چلائے جانے والے دو ٹرانسپورٹ طیاروں سے دہلی لایا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ یہ امدادی سامان روس کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔روسی سفیر نکولائی کڈاشیف نے کہا ہے کہ روسی ایمر کام کے ذریعے چلائی جانے والی دو فوری پروازیں 20 ٹن سامان لے کر یہاں پہنچ گئیں۔ ان میں آکسیجن کونسیٹرس، مانیٹر اور اینٹی کورونا وائرس اور دیگر ضروری دوائیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشترکہ لڑائی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔


Share: